the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 14؍فروری (اعتماد نیوز)قبل از اسلام کا ہر انسان ہر نفع و نقصان پہنچانے والی چیز کو اپنا الہ ٰ و معبود قرار دیتا تھا ان ہی سے مدد طلب کرتا اور ان کے آگے سر نیاز جھکادیتا تھا ۔ان کا یہ عمل جہد ونادانی کے باعث تھا کیونکہ وہ اشیا ء کے پیچھے چھپی اصلی غیبی طاقت کو اپنی نا سمجھی کی وجہ سے محسوس نہیں کرپارہاتھا ۔نبی آخرزماں ﷺ نے عالم اسلام کو بتایا کہ انسان اشرف المخلوقات اور فطرت کاشا ہکار ہے لہذا اسے وہ اپنے سے کم تر مخلوق کے آگے سر نہ جھکائے ا س کا سر اگر جھک سکتا ہے تو اسی ایک ہمہ خیز ہمہ داں اور ہمہ تواں ہستی کے آگے جس کی دست قدرت میں ساری کائنات کی باگ ہے ۔جو جملہ صفات کمالیہ سے متصف اور تمام عیوب سے مبرا ہے یہی ہستی الہ ٰ ،معبود اور مستحق استعانت ،خالق و مالک ہے ۔ہم اسی خالق کی مخلوق اسی معبود کے عبد اور اسی حاکم کے محکوم ہیں ۔ہمیں صرف اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہیے اسی سے تمام حاجات و مرادات کی بھیک مانگنی چاہیئے کیونکہ صرف اس کی زات غنی ہے ۔اور ہم فقیر ہیں ۔لا الہ الا اللہ کا مفہوم بھی یہی ہے ۔ قرآن پا ک اسی مفہوم کو انسان کی روح کی گہرائیوں میں پیوست کرنا چاہتا ہے ۔کیونکہ جب تک روح میں یہ مفہوم پوری طرح راسخ نہ ہوجائے انسان کفر و شرک کے بندھنوں سے آزاد نہیں ہوسکتا اور جب یہ عقیدہ قلب انسان میں راسخ ہوجاتا ہے تو انسان کے دل کی دنیا بدل جاتی ہے اس کا ضعف قوت میں ،اس کی ذلت عزت میں اس کا فخر غنا میں ،اس کا کفر بندگی میں ،اس کا جہل حکمت میں اور اس کے گناہ تقو ی میں بدل جاتے ہیں ۔جناب شمیم فوزی’ مقرر پیس ٹی وی‘ نے جمیعت اہلحدیث ضلع ورنگل کے زیر اہتمام انتظامی کمیٹی مسجد محمدیہ شانتی نگر قاضی پیٹھ کی جانب سے منعقدہ ’’اجتماع عام‘‘ جلسہ میں ’ انسانی زندگی پر توحید کے اثرات کے ‘ عنوان پر بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔جناب سید سلیم امیر شہری ورنگل نے پروگرام کی صدارت کی ۔محترم شمیم فوزی نے اپنے خطبہ سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا جس شخص کا ایسی حالت میں انتقال ہوا جو اللہ کے سواکسی کو شریک نہ ٹہرائے اسے جنت کی خوشخبری دے دیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر انسان کے اندر توحید پیوست ہوجائے تو وہ گناہ چھوڑ دے گا اور تقوی پرہیز گاری پر گامزن رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے دلوں کو بھید کو جانتاہے دنیا کے کسی کونے میں چلے جائیں ہم اس کی نظر سے بچ نہیں سکتے ۔اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی غرور و تکبر کو پسند نہیں



فرماتے ۔ہم ہمارے اندر عاجزی و انکساری پید ا کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ہر وقت توبہ کریں اللہ بہت بٹر ارحم کرنے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بندہ خوشحالی میں بھی اللہ کو یاد کرے اور بدحالی میں اس کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔اسلام امن و شانتی کا درس دیتا ہے ۔جناب میر محتشم علی خان مسٹر ورلڈ سلور میڈلسٹ و سابق باڑی بلڈر کوچ انڈیا نے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اللہ تعالی کا ذکر ہوتا ہے وہاں زمین سے لیکر آسمان تک فرشتوں کا جھرمٹ ہوتا ہے ۔اللہ تعالی فرشتوں سے پوچھتے ہیں میرے یہ بندے کیا چاہتے ہیں فرشتے کہتے ہیں یہ جنت چاہتے ہیں ۔آپ کی مغفرت چاہتے ہیں تم لوگ گواہ رہنا میں نے ان کی مغفرت کردی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اللہ کا ڈر اختیار کر نے کو تقویٰ کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلم معاشرہ بد ل گیا ہے ۔کیا ہماری صبح کا آ غاز قران کی تلاوت سے ہورہا ہے ؟کیا ہم پانچ وقت نماز ادا کررہے ہیں ؟ کیا ہم والدین کی فرماداری اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کررہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ رسول ﷺ نے نماز کو میری آنکھوں کی تھنڈک قرار دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو ۔اگر ایسا نہیں کریں گے تو اللہ تعالی ہم کو تین صورتوں میں عذاب مسلط کریگا ایک یہ کہ ظالم قوموں کو ہم پر مسلط کردیگا ،اللہ تعالی آسمان سے بارش نہیں برسائے گا اور لوگ اچانک انتقال کرجائیں گے ۔اور ہم آج دیکھ رہے ہیں ۔اگر ہم خالص دین کو نہیں اپنائیں گے تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے ۔اللہ تعالی توبہ کرنے والوں اور پاکیزگی کی بہت پسند فرماتے ہیں ۔اللہ تعالی سے ہروقت مغفرت کی بھیک مانگنی چاہیے ۔مولانا عبدالبصیر عمری ناظم جامعہ سمیہ کوٹلہ علی جاہ حیدر آباد نے کہا کہ محمد ﷺ کا مقام بہت بلند و اعلی ہے ۔ان کے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ محبت اطاعت کے ساتھ ہوتو یہ قابل قبول ہے ۔لیکن صرف زبانی محبت حضور کی سنتوں پر اطاعت کرنے کا جذبہ نہیں ایسی محبت کو کچھ فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ رسول ﷺ کی اطاعت ہی بہترین اسوہ ہے ۔مولانا صابر نیر عمری ،جناب عبدالجبار تلگو مقرر نے بھی مخاطب کیا۔ سید ذاکر کی قرات کلام سے پاک سے پروگرام کاآغاز ہوا ۔مولانا محمد صابر نیرعمری امام و خطیب نے پروگرام کی کاروائی چلائی ۔ سید شاکر کے ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔اس پروگرام میں محمد حامد حیدر آباد، سید منھاج ،محمد ساجد ،سید شکیل ،محمد شفیع ،محمد غوث ،عبدالقہار ،محمد رزاق کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.